پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں میڈیکل کیمپس کا قیام

December 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت ملتان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس ضمن میں تمام سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں یہ میڈیکل کیمپس7دسمبر سے 13 دسمبر تک لگائے جائیں گے محکمہ صحت ملتان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق ایک میڈیکل کیمپ سات ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے اندر لگایا جائے گا جہاں پر بنیادی مرکز رسول پور کے ڈاکٹر زاہد،سٹی میڈیکل سنٹر گلگشت کے ڈاکٹر تحسین جاوید اور دیگر عملہ موجود ہونگے جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر بنیادی مرکز صحت شاہ پور کے ڈاکٹر کامران اور بنیادی مرکز صحت ڈومراں کے ڈاکٹر عبدالعلیم،دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹیاں دیں گے کرکٹ سٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں سٹی میڈیکل سنٹر چوک شہیداں کے ڈاکٹر غلام یاسین،سٹی میڈیکل سنٹر گراس منڈی کے ڈاکٹر ہارون گل خان دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر عبداللہ آصف میڈیکل کیمپس کے فوکل پرسن ہونگے۔