ممنوعہ ادویات برآمد ہونے نشتر روڈ پر ایک فارمیسی سیل

December 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹاؤن احسان لوٹھڑ، جیند سنانواں اور عبدالرؤف نے نشتر روڈ پر مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی ،ایک فارمیسی کو ممنوعہ ادویات برآمد ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا، مذکورہ فارمیسی کا کیس ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا جبکہ ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کی اطلاع ملتے ہی متعدد میڈیکل سٹور مالکان اپنے سٹورز بند کرکے غائب ہوگئے۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھڑ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رہے گی۔