ملازمین کو حقوق دلوانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے: نشتر پیرا میڈیکس

December 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن (پرائم گروپ)نشتر کے بانی مہر محمد اشرف ساقی، امیدوار صدر یوسف سعیدی،چیئرمین عمران مانی وینس،جنرل سیکرٹری چوہدری اسد ارشاد،چیف آ رگنائزر اکبر خان بلوچ نے منشور کا اعلان کر دیا ہے،مہر اشرف ساقی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے تمام ملازمین کو برابری کی بنیاد پر حقوق دلوانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجہ کے لیے علیحدہ وارڈ اور پرچی وارڈ بنوایا جائے گا نشتر ملازمین کے انتقامی بنیادوں پر کارروائیاں اور تبادلے کسی صورت نہیں ہونے دیں گے پیرامیڈیکس کی عزت ونفس مجروح نہیں ہونے دیں گے اور میرٹ پر تعلیم کے مطابق ملازمین کو سکیل اور سکیورٹی گارڈز کو مستقل کرانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے انشاء اللہ 6 دسمبر کا سورج شیر کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا تمام ملازمین الیکشن کے موقع پر شناختی کارڈ ضرور لیکر آ ئیں اور شیر کے نشان پر مہر لگائیں،نشتر ہسپتال کے او پی ڈی میں انتخابی جلسے سے پرائم گروپ کے متفقہ امیدواروں نے خطاب کیا، محمد اشرف ساقی نے مزید کہا کہ نشتر ملازمین کی سب سے پہلے عزت ہماری اولین ترجیح ہے کسی صورت ان کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے ۔