قادیانی افسروں کی تقرریاں ہوئیں تو مزاحمت کرینگے، ساجد میر

December 05, 2022

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کے اہم اور حساس اداروں میں قادیانی افسران کی تقرریوں سے باز رہے، اگر ایسا ہوا تو ہم شدید مزاحمت کریں گے۔ منکرین ختم نبوت قانونی دائروں کے اندر محدود رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام منی سٹیڈیم میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ حکومت میں سرکاری مشینری کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ کسی اسلامی سٹیٹ میں قرآن وسنت کی واضح ہدایات کی بنا پر کسی بھی غیر مسلم کو کلیدی مناصب پر مامور نہیں کیا جاسکتا ۔ کانفرنس سے علامہ ابتسام الہی ظہیر، علامہ شفیق خاں پسروری، حافظ عامر صدیقی،حافظ سلمان اعظم ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔