ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے

December 05, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاون میں ڈاکو ندیم کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ 22 ہزار ، زیورات اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہو گئے ، ماڈل ٹاون میں ڈاکو آصف سے 1لاکھ50ہزار روپے او رموبائل فون ، مصری شاہ میں ڈاکو مشتاق سے 10ہزار اور موبائل فون ، شیراکوٹ میں ڈاکو صفدر سے 2لاکھ کا قیمتی فون ، گلشن اقبال میں ڈاکو طلعت سے 30ہزار روپے اور موبائل فون ، ریس کورس میں ڈاکو اقبال سے 15ہزار روپے اور موبائل فون ، شادباغ میں ڈاکو رضا سے 18ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے غازی آباد میں نامعلوم چور اکمل کے گھر کے تالے توڑ کرالماریوں میں موجود 11لاکھ اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئےمناواں کے علاقہ میں 8ملزمان نے ایک ٹرک سے 44ٹن کا لوہا گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ،بعدازاں پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ ،جبکہ جنوبی چھاونی، ماڈل ٹاون،لاری اڈا، غالب مارکیٹ، گلبرگ سے گاڑیاں اور سبزہ زار ، اقبال ٹاون ، سندر ، مسلم ٹاون ، گڑھی شاہو شاہدرہ ٹاون اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔