ٹریفک وارڈنز میں ریس کامقابلہ

December 05, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی طرف سے ٹریفک وارڈنز میں دوڑ کا اہتمام کیا گیا، قذافی اسٹیڈیم میں ٹریفک انسپکٹرز اور وارڈنز کی دوڑ کا مقابلہ ہوا، د پاکستان کے تیز ترین دوڑ باز شجرعباس، ایس پی ٹریفک شہزاد خان سمیت پانچ سو سے زائد ٹریفک وارڈنز نے دوڑ میں حصہ لیا ، ٹریفک انسپکٹرز کی دوڑ میں پہلے نمبر پر کامران بخاری، دوسرے نمبر پر عمر فاروق اور تیسرے نمبر پر فیاض بھٹی رہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی دوڑ میں پہلے نمبر پر محمد آصف، دوسرے نمبر پر محمد ارشد اور تیسرے نمبر پر علی رضا رہے۔