گوجرانوالہ، لڑکے کی لاش ملنے کا ڈراپ سین

December 05, 2022

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 10 ماہ قبل 14 سال کے لڑکے حمزہ کی لاش ملنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈی این اے سے لاش کی شناخت ہوئی تو پولیس اصل ملزمان تک پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ایک ملزم سلیم مقتول بچے کا ہمسایہ اور دوسرا ملزم عامر حمزہ کے رشتے دار کا ملازم ہے۔

پکڑے جانے والے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔