راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ سے پی سی بی ناخوش

December 05, 2022

فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی ناخوش ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے لیے پچ کیسی ہو؟ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف راولپنڈی سے ملتان پہنچ گئے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف وکٹ کی تیاری میں کیوریٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ ملتان ٹیسٹ کے لیے مقابلے والی، اچھی اور معیاری پچ بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر سے شروع ہوگا۔