بہت عرصے بعد ایسا ٹیسٹ میچ دیکھنے میں آیا ہے، بین اسٹوکس

December 05, 2022

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ بہت عرصے کے بعد اس طرح کا ٹیسٹ میچ دیکھنے میں آیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بین اسٹوکس نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے تیز کرکٹ کھیلی، دراصل ہم نے ٹیسٹ کو ٹیسٹ سمجھ کر کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے میچ کو نتیجہ خیز بنانے میں اپنا حصہ ڈالا، بہت عرصے کے بعد اس طرح کا ٹیسٹ میچ دیکھنے میں آیا ہے۔

انگلش کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے، کھیل کو انجوائے کیا، کھیل کے آخری دن گیند کافی سوئنگ ہوا ، ہم نے بولرز کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمی اینڈرسن کا ٹیم میں ہونے سے ہمیں ایڈوانٹیج ملا۔