جرمنی کی وزیر خارجہ کا دہلی میٹرو میں سفر

December 05, 2022

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربوک دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں ہیں جہاں انہوں نے دہلی میٹرو میں بھی سفر کیا۔

دہلی میٹرو میں سفر کرتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے چیف انٹرنیشنل ایڈیٹر رچرڈ واکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’وزیر خارجہ کے ساتھ دہلی میٹرو میں سفر‘۔

مہمان وزیر خارجہ نے منڈی ہاؤس سے لال قلعے تک میٹرو میں سفر کیا، اس دوران ان سیکیورٹی عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔