فیفا ورلڈکپ: پنالٹی ککس پر جاپان کو شکست، کروئشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

December 05, 2022

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں کروئشیا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، جاپان کو پنالٹی ککس پر1-3 سے شکست دے دی، مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

الوکرہ میں کھیلے گئے میچ میں کروئشیا اور جاپان کے درمیان کھیل کی رفتار تیز رہی، دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔

ہاف ختم ہونے سے 2 منٹ قبل جاپان کے مائیدہ نے یوشیدا کے پاس پر گیند کروئشیا کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ 0-1 تھا۔

دوسرے ہاف کے 10ویں منٹ میں کروئشیا کے پری چچ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، اُس کے بعد کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، 30 منٹ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا، جس میں کروئشیا نے 3 اور جاپان نے 1 گول کیا۔

اس دوران کروئشین گول کیپر نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کھلاڑیوں کی 3 پنالٹیز روکیں اور جاپان کو اگلے مرحلے سے باہر کر دیا۔