وزیراعلیٰ بڑی اسکرین پر برازیل کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے

December 06, 2022


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لیاری میں مولوی عثمان پارک پہنچ گئے جہاں اسکرین پر برازیل اور کوریا کے درمیان فٹ بال میچ دکھایا جارہا ہے۔

لیاری آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ مولوی عثمان پارک میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر اسکرین لگائی گئی ہے۔

اسکرین گریب

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری کے عوام کے ساتھ میچ بھی دیکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ دورۂ لیاری میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، سابق ایم پی اے جاوید ناگوری اور وقار مہدی موجود ہیں۔