بدقسمت جاپان ہار گیا، کروشیا فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں

December 06, 2022

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) سنسنی خیز اور مقابلے میں کروشیا نےجاپان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 سے شکست دیکر فیفاورلڈکپ فٹ بال کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔کروشینگول کیپر نےتین یقینی گول کو بچا کر جاپان کوآؤٹ کرا دیا۔ یہ پری کوارٹرفائنل کا پہلامیچ ہے جو پہلے اضافی وقت اور پھر پینلٹی ککس پرگیا۔ جاپانی کھلاڑیوں نےمیچ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ الجنوب اسٹیڈیم میں میچ سنسنی خیزرہا۔ مائزین مائیڈا نے پہلے ہاف مین جاپان کو برتری دلائی سے دوسرے ہاف میںآئیون پیریسک نے برابرکردیا۔ یہ اسکور کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔ اس پر دونوں ٹیموں کو آدھے گھنٹے کا وقت دیا گیا گول نہ ہونے پر مقابلہ پینلٹیز پر گیا۔ جس میں کروشین گول کیپر نے جاپان کیدونوں پینلٹی ککس کو روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں بنیادی کرداراداکیا۔ جاپانی گول کیپر نے بھی ایک پینلٹی کک کو روکا۔