لندن پریمیئر لیگ کرکٹ کی سالانہ تقریب، ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

December 06, 2022

لندن ( جنگ نیوز ) لندن پریمیئر لیگ (LPL) کی شاندار سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ایجویئر کے علاقے کے ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ مہمانان خصوصی میئر آف بارنٹ کونسلر ایلیسن مور اور لارڈ قربان حسین کے علاوہ CBE مشتاق لاشاری، چیئرمین ایلیٹ ڈیوس سلیم یٰسین، شیلی Kutcher ڈائریکٹر B&W ٹرافیز، محمد وصل وصال اور عبدالصمد موسیٰ سیکرٹری GMCL نے فاتح ٹیموں، کھلاڑیوں، ایمپائرز میں انعامات اور ٹر افیز تقسیم کیں۔ چیئرمین LPL ملک منگل اور صدر LPL ابرار میر نے شکریہ ادا کرنے کے علاوہ امید ظاہر کی کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات کا فائدہ پہنچا ہوگا اور عہد کیا کہ مستقبل میں اپنے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ برٹش افغان لیگ کی چیمپئنز اور T/10 کپ کی رنر اپ قرار پائی اور ٹرافی، میڈلز کے علاوہ کیش ایوارڈز، میڈلز اور ٹرافی کپتان ضبیح اللہ محمد نے کھلاڑیوں کے ساتھ وصول کیا جب کہ لندن زلمی رنر اپ قرار پائی اور 1000 پونڈ کیش ایوارڈ، میڈلز اور ٹرافی کپتان زاہد خان نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ وصول کیا۔ Cup MMT T/20 کے فاتح افغان یونائیٹڈ ٹھہری اور کپتان تمیم صدیقی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کیش ایوارڈ، میڈلز اور ٹرافی وصول کی۔ الفرڈ ٹاون کلب T/10 کی گیمز کی چیمپئنز اور منگل منی ٹرانسفر T/20 کی رنرز اپ قرار پائی اور کپتان حمزہ شیخ نے کیش ایوارڈز، میڈلز اور ٹرافی مہمانان سے وصول کی۔ پرنس کلب نے سال کی بہترین ڈسپلن ٹیم کی ٹرافی جیتی ندیم احمد کپتان نے ٹرافی اور میڈلز کھلاڑیوں کے ساتھ وصول کئیے۔ Grays CC, Shaikhu Strikers, The Legends اور United Khyber کی ٹیموں کو انفرادی ٹرافیز بھی دی گئیں۔ اس کے علاوہ سالانہ انفرادی ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں فضل رحمن LPL سیزن کے بہترین آلرائونڈر محمد علی خیل بہترین بیٹسمین اور ڈین کرنسی بہترین باولر قرار پائے، تینوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ بھی دئیے گئے۔ LPL Senior Player ابرار میر، LPL Young Player طارق نوری، MMT T/20 Cup کے بہترین کھلاڑی شہباز خان اور LPL T/10 Cup کے بہترین کھلاڑی ایٹنڈر بوپارہ قرار پائے۔ مئیر بارنٹ کونسلر ایلیسن مور، لارڈ قربان حسین، سلیم یاسین، مشتاق لاشاری اور Shelly Kutcher نے اپنی تقاریر میں LPL انتظامیہ اور جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا تاکہ کھیلوں کے زریعے ہم برطانیہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔ چیئرمین ایل پی ایل ملک منگل نے ایل پی ایل لیگ میں کچھ مزید عہدیداران کا بھی اعلان کیا جن زاہد خان نائب صدر اور عدیل رفیع کو الیگ سیکرٹری شامل ہیں جب کہ محمد اسحاق آئی ٹی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ آخری میں حاضرین نے کھلاڑیوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے افغانی ڈانس انجوائے کیا اور افغانی کھانوں کی تعریف کی۔