برطانیہ، جاپان اور اٹلی کا مشترکہ جدید لڑاکا طیارے بنانے کا فیصلہ

December 06, 2022

لندن( نمائندہ جنگ)برطانیہ، جاپان اور اٹلی کا جدید لڑاکا طیارے بنانے کا فیصلہ ،برطانوی میڈیا کے مطابق تینوں ملکوں کا مشترکہ طور پر جدید لڑاکا طیارے بنانے کیلئے معاہدے کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان امریکہ کے علاوہ کسی اور ملک کے ساتھ دفاعی ساز و سامان سے متعلق اہم معاہدہ کرنے جا رہا ہے، معاہدے کے تحت برطانیہ کا ٹسمییسٹ طیارہ اور جاپان کے ایف ایکس فائٹر پروگرام کا انضمام کرکے ایک نیا جدید لڑاکا طیارہ بنایا جائے گا، جاپان کی نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان دسمبر کے وسط تک کردیا جائے گا، جاپان، برطانیہ اور اٹلی کے مابین مزید لڑاکا طیارے بنانے کے لیے مذاکرات آئند سال ہوں گے ۔