نیو ہیم میں ہلاک 20 سے زائد افراد کی یاد میں تقریب کا انعقاد

December 06, 2022

لندن ( پی اے ) نیو ہیم میں المناک حالات میں ہلاک ہونے والے 20 سے زائد افراد کی یاد میں ایسٹ لندن میں ایک ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب کا اہتمام اتوار کے روز جان مصطفیٰ کے اہل خانہ نے کیا تھا جس کو 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا ۔ مس جان مصطفیٰ کا قاتل جو ایک سزا یافتہ جنسی مجرم تھا نے ہینریٹ سوکس کو بھی قتل کیا تھا اور دونوں خواتین کی لاشوں کو فریزر میں چھپا دیا تھا ۔ نیوہم ٹاؤن ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ نیو ہیم بارو کے میئر نے کہا کہ یہ اب ایک سالانہ تقریب بن جائے گی ۔ اس تقریب میں لندن اور برطانیہ کے آس پاس سے مقتولین کے اہل خانہ نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر کیس سے جڑے مسائل اور کمپینز کو اجاگر کیا۔ خواتین کے خلاف تشدد‘ غیرت پر مبنی تشدد اور نائف کرائم کا مقابلہ کرنے والی تنظیموں کے سٹالز کے ساتھ ٹیبل ٹاپ پرمرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیبا تھا ۔ مس مصطفیٰ کی کزن عائشہ حسین نے اس یادگاری تقریب کا اہتمام کیا تھا انہوں نے حاضرین سے کہا کہ ہمارے پاس آوازیں ہیں اور ان کو سننے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی میئر صوفی لنڈن نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اس پروگراممیں شامل ہونے پر وہاں موجود فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ایونٹ میں بتایا گیا کہ مس مصطفیٰ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لندن میں ریفیرج فار ویمن کھول دیا گیا ہے جس کو جان پلیس کا ن ام دیا گیا ہے اور اسے چیرٹی نیا چلاتی ہے اور تشدد کی شکار ہونے والے خواتین کو اس میں اکومودیشن فراہم کی جاتی ہے۔ مس حسین نے کہا کہ ریفیوج کے افتتاح پر روہ انتہائی مغلوب ہیں ۔ یہ پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔ یہ تقریب جن لوگوں کی یاد میں منعقد کی گئی ان میں جان مصطفیٰ ‘ہیریٹ سوکس‘ سبینا نسا‘ ایلی گولڈ‘ زارا علینہ‘ رانیم عودہ ‘ خولہ سلیم ‘ جیک ٹیلر ‘ رکی ہیڈن ‘ لیام ٹیلر‘ ٹیری ہیرس‘ پوپی ڈیوی واٹر ہاؤس ‘ سیبل میلن ‘ جولی بوچر ‘ مومتا حتا جنت ‘ ڈان رہوڈز ‘ بناز محمود ‘ لیون یولیٹ ‘ • بیانکا تھامس ‘ مائیکل جوناس ‘ ایشلے واڈس ورتھ اور ایمانی الوے موئر شامل ہیں ۔