مولانا محمد رفیع عمری کلوری کے والد محبوب علی وفات پاگئے

December 06, 2022

برمنگھم (پ ر)مولانا محمد رفیع کلوری عمری کے والدمحبوب علی 80 برس کی عمر میں کلور ضلع رائجور انڈیا میں وفات پاگئے۔ مرحوم توحید و سنت کے شیدائی تھے۔ مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، مولانا جی عبدالحق عمری مدنی، مولانا عبدالباسط العمری، مولانا جمال انور مدنی، مولانا رشاد اعظمی عمری، مولانا محمد عبدالرئوف عمری ریاضی اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے محبوب علی کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک کے حضور دعا کی کہ انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی علالت کو ان کے حق میں گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے اور ان کے پسماندگان اور متعلقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔