چینی خلا نوردوں کی خلائی اسٹیشن سے واپسی

December 06, 2022

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے تین خلا نورد 6 ماہ بعد چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ اسپیس اسٹیشن سے زمین پر واپس آگئے ہیں، یہ بات چین کے سرکاری میڈیا نے ملکی اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتائی جنہوں نے اپنے مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔ اس ٹیم کو جون کے آغاز میںتجربات کے لئے خلا میں بھیجا گیا تھا جو منگولیا میں ایک لینڈنگ سائٹ ڈونفینگ پر مقامی وقت کے مطابق8بجکر9منٹ پر اترے۔ رپورٹ کے مطابق طبی اہلکاروں نے کہا کہ تمام افراد کی صحت بہتر ہے۔ تیانگونگ اسپیس اسٹیشن بیجنگ کے اسپیس پروگرام کا اہم حصہ ہے جہاں مریخ اور چاند پر اس کے روبوٹک روورز موجود ہیں۔