مبینہ مقابلوں میں زخمیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی

December 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا،فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے عمر شریف پارک کے قریب مقابلے کے بعد راہگیروں سے لوٹ مار کرنے والے دو زخمی ملزمان ماجد عرف سلمان اور اظہر خان اور انکے تیسرے ساتھی عبداللہ بنگالی عرف جمیل بنگالی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کاشف ولد عبدالرحمان اور عبدالرؤف ولد گل محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ،موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا،بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم عمران ولد جمال اور اسکے ساتھی فیاض ولد زاہد کو گرفتار کرکے دو پستول، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا،علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مسان چوک کیماڑی سے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر کے 3 9ایم ایم پسٹل، 2 ، 12بور رائفل، 148 راؤندز،2کلو چرس، 19گرام آ ئس، کو کین اور دیگر اشیا بر آمدکرلی گئیں۔