سہراب گوٹھ کے قریب 13 سالہ لڑکے سے زیادتی، دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

December 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سہراب گوٹھ کے قریب13سالہ لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ دو نامزد ملزمان ریحان مسعود اور فیروز مسعود کے خلاف مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو کو ملزمان نے 2 گھنٹے تک اپنے ساتھ رکھا ، بچے کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتے رہے، بچے کو پولیس کے ہمراہ اسپتال روانہ کیا گیا۔