فراڈ کیس، ملزم کی اپیل منظور، سزا کالعدم قرار

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بینک فراڈ کے مقدمے میں ملزم ابو بکر شیخ کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم ابو بکر شیخ کی سزا کالعدم قرار دے دی، عدالت نے ملزم کو 8 سال بعد بری کردیا، ایف آئی اے نے 2014 میں واپڈا کے ملازم ابوبکر کی خلاف بینک فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ملازمین کی پینشن اور جی پی فنڈ کے اکاؤنٹ سے 26 لاکھ روپے خورد برد کئے۔