نارتھ ناظم آباد، معاشی تنگی سے پریشان شخص نے گولی مارکر مبینہ خودکشی کرلی

December 06, 2022

کراچی (اساف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک این میں واقع مکان کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45سالہ مشرف ولد اکبر کے نام سے ہوئی، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی کافی عرصے سے گھریلو اور معاشی تنگی کے باعث پریشان تھا ،پیر کو اس نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ،متوفی کےورثاء نے پولیس کو مزید کوئی بیان نہیں دیا ہے۔