غیر قانونی تعمیرات، 3 سال بعد مکمل جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر ایس بی سی اے حکام کو 10دن میں مکمل اور جامع رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا، گلشن اقبال بلاک 10میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ایس بی سی اے کی جانب سے 3سال بعد جامع اور مفصل جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی، ایس بی سی اے افسر نے کہا کہ میں نے ابھی چارج لیا ہے مجھے علم نہیں کیس کے بارے میں مہلت دی جائے۔