ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی دوبارہ اعظم تارڑ کو دینے کا فیصلہ

December 06, 2022

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی وزیر بر ائے اقتصادی امور سر دار ایاز صادق کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کو کمیٹی میںبطور رکن شامل کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لی گئی ۔ذرائع کے مطا بق ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر بطور رکن شامل ہیں۔ وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارکان میں شامل ہیں۔