عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے میں طلبی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

December 06, 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر طلب کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عمران خان ایماندار،باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں، ان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے، عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کیخلاف خطرہ بن چکی ہے، ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے۔