نیب نے KP کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں

December 06, 2022

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کے لئے خط ارسال کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریبا 2ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9کروڑ روپے کی ریکوری کی جائے۔ذرائع کے مطابق سابق و موجودہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے بھی ہیلی کاپٹرز میں سفر کیا