پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 10 گھنٹے بعد کراچی سے منزل کی طرف روانہ

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 10 گھنٹے بعد کراچی سے منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے انجینئرز نے طیارے کی فنی خرابی دور کی، اسلام آباد سے جدہ کے مسافروں کو اسی طیارے میں کراچی سے روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد پرواز پی کے 741میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔