(ق) لیگ اور پی ٹی آئی میں خلیج نوازشریف کی نا اہلی کا خاتمہ ممکن؟ تفصیل ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

December 06, 2022

کراچی (جنگ نیوز) ق لیگ اور تحریک انصاف میں خلیج، اسمبلی نہ ٹوٹی تو چلنا بھی مشکل ہے۔ اس اہم موضوع پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ اِدھر فیصل واوڈا کیس میں نوازشریف کیلئے بھی اُمید، تا حیات نا اہلی ختم ہونا ممکن ہے۔ جیوفینسنگ، ڈی این اے، میپنگ کے ذریعے تفتیش، جدید ذرائع پولیس کا کام آسان بنا رہے ہیں۔ اور پچ مردہ ہو یا زندہ، فتح بہادروں کے نام رہتی ہے، انگلینڈ نے ثابت کر دکھایا ہے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا۔