بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی اطلاع

December 06, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں پر ضروری کام کے سلسلے میں 6 دسمبر کو انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس ، ایسٹرن بائی پاس ، اولڈ پشتون آباد ، عاصم آباد ، پشتون درہ فیڈروں سے دن 12تا سہ پہر 3 بجے ، منجھو شوری اور روجھان جمالی گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ 132 کے وی مچ گرڈ اسٹیشن میں نصب 6.5 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی جگہ دوگنی استعداد کا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا جس کے باعث مچ گرڈ اسٹیشن کے مچ سٹی فیڈر سے 6دسمبر کی صبح 8 بجے سے 7 دسمبر کی رات 8 بجے تک 36 گھنٹے بجلی بند رہے گی ۔ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن سے 6 اور 7 دسمبر کو 11 کے وی ویسٹرن بائی پاس ، دوستین ، خروٹ آباد ، جبل نور ، کڈنی ، ادیان فیڈروں سے دن ایک سے شام چھ بجے تک بجلی بند ہوگی ، 7دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے انٹرکنیکٹر ، اولڈ سمنگلی ، پی اے ایف ، عالم خان فیڈرز جبکہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس ، ایسٹرن بائی پاس ، اولڈ پشتون آباد ، عاصم آباد ، پشتون درہ فیڈروں سے دن 12 تا سہ پہر 3 بجے بجلی بند رہے گی ، اسی روز تربت گرڈ اسٹیشن میں پاور کیبل اور بس بار کی مرمت کے سلسلے میں تربت گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے جبکہ اوستہ محمد گرڈ اسٹیشن سے صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔