ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے علاج کیلئے آغا خان ہسپتال کو ایمرجنسی بنیادوں پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مراسلہ ارسال

December 06, 2022

کوئٹہ (خ ن)سینئر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے علاج کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر سیکرٹری صحت نے آغاخان ہسپتال کراچی کو ایمرجینسی بنیادوں پر علاج کی سہولت کی فراہمی کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے علاج کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی صوبے کے لئے خدمات کے پیش نظر وزیر صحت سید احسان شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے انکے کراچی میں علاج کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی جلد صحتیابی کی دُعا بھی کی ہے ۔