جمعیت نے ورکرز کنونشن کوئٹہ کیلئے میڈیا کے انتظامات مکمل کرلیے

December 06, 2022

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نے ورکرز کنونشن کے لئے میڈیا کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گزشتہ روز صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات / سوشل میڈیا سیل کے سربراہ حاجی عین اللہ شمس کی صدارت میں سوشل میڈیا ورکروں کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاور خان کاکڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں 7 دسمبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کوئٹہ آمد کے موقع پر میڈیا سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے کہ 8 دسمبر کو ایوب اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن کو جمعیت کے مرکزی آفیشلی پیجز پر لائیو چلانے کا انتظام کیا جائے گا جس کی ذمہ داری عبدالباری شہزاد کو دی گئی شرکاء سےدلاور خان کاکڑ، حاجی عین اللہ شمس، عبدالغنی شہزاد، عزیز اللہ پکتوی، عبدالواسع سحر، عبدالباری شہزاد، محمد ادریس، سید خلیل الرحمن شاکر، عمران اللہ کاکڑ، میروائس خان، عصمت اللہ، رفیع اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن کو میڈیا پر اجاگر کیا جائے گا عام میڈیا اور سوشل میڈیا کے لئے جلسہ گاہ میں الگ الگ انتظامات کئے جائیں گےدریں اثناء حاجی عین اللہ شمس نے تمام اضلاع کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 دسمبر صبح11 بجے ایوب اسٹیڈیم میں کنونشن شروع ہوگا نمازظہر 12بجکر45منٹ پر ادا کی جائے گی پانچ منٹ ایک بجے کنونشن کی دوسری نشست کاآغاز ہوگا شرکاء کو تاکید کی کہ وہ باوضوء ہوکر کنونشن میں شرکت کریںمولانا فضل الرحمن آغاز سے آخر تک کنونشن میں موجود ہوں گے۔