فنڈز کو قابل استعمال لا کر حلقے کی بہتری کو یقینی بنایا جائیگا، خدابخش لانگو

December 06, 2022

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 29میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے، وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری کئے جانے والے فنڈز کو قابل استعمال لا کر سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج کے نظام ،ا سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور مختلف گلیوں اور مقامات کو ٹف ٹائل کیا جا رہا ہے، حلقے کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور بی اے پی کے مرکزی صدر میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے حلقہ پی بی 29کے مکینوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جنکے توسط سے علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن کے مکمل ہونے سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، اور انہیں مشکلات سے چھٹکارہ ملے گا، ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی، ہماری ترجیح ہے کہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں جس کیلئے ہم بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی نے بھی حلقے کے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کو مد نظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی ہے، جسکے ذریعے حلقے میں کام جاری ہے، انہوں نے آنے والے بجٹ میں بھی حلقے کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہمیں امید ہے کہ ان فنڈز کو قابل استعمال لا کر حلقے کی بہتری کو یقینی بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق بلوچستان کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔