وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اسپیشل مصور نے تحفے میں کیا دیا؟

December 06, 2022


وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی۔

ملاقات میں عمر جرال نے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پوسٹر پینٹنگ پیش کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عمر جرال بہت خاص ہیں، مل کر خوشی ہوئی، ان کا فن اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اسپیشل مصور عمر جرال کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔