کراچی: ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار

December 06, 2022

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا کہ خاتون نے بیگ میں 11 روز کی بچی کو رکھا ہوا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچی بیمار تھی، اُسے سردی سے بچانے کےلیے بیگ میں رکھا تھا۔

فدا حسین جانوری نے مزید کہا کہ خاتون بیگ کے ساتھ بس سے اتری تو نامعلوم افراداُس کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعہ کی جگہ کےقریب سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ واقعہ دوپہر ساڑھے سے 1 بجے کے درمیان پیش آیا۔