ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کرنے کی سفارش

December 06, 2022

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں پولیس اہلکار عبد الرحمٰن کے قتل کیس کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) منتقل کرنے کی سفارش کردی گئی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ الزام نمبر 500/22 کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کی جائے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معاملہ بین الاقوامی ہے، سی ٹی ڈی غیر ملکی اداروں سے رابطے کا تجربہ رکھتی ہے۔

سی ٹی ڈی انٹرپول سے رابطہ کر کے دہشتگردی کے ملزم کو پاکستان منتقل کرنے میں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشتگردی کے کیسز کی تفتیش سی ٹی ڈی ہی کرتیہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 22 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔