شرکاء کی تواضع کیلئے آئے کھانے کے ساتھ چوہا بھی آگیا

December 07, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میںایک چوہے کی بہادری دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے کسی میٹنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکاء کی تواضع کے لیے لائے گئے کیک کے ساتھ چوہا بھی پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ میٹنگ کے شرکاء اپنی باتوں میںجبکہ چوہا اپنی بھوک مٹانے میں مصروف ہے۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنا ردعمل بھی دے رہے ہیں جبکہ اسے اب تک 22 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔