عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

December 07, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں طلب کیے گئے اجلاس میں استعفوں کی منظوری اور اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ تحریک کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، تیمور جھگڑا، شفقت محمود، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شہزاد وسیم، بابر اعوان، شیریں مزاری اور سیف اللّٰہ نیازی شریک ہوں گے۔