حرا کا اپنے شوہر مانی کیلئے محبت بھرا پیغام

December 07, 2022

فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام حرا مانی

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کیلئے پیار بھرا پیغام دیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے شوہر کی بھرپور تعریف کی۔

حرا نے لکھا کہ ’اپنائیت کی خوشبو بھی پھول جیسی ہوتی ہے جب کسی کو دل سے اپنا مانو گے تو تم کو بھی آئے گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ مانی تم اس دنیا میں واحد شخص ہو جس نے مجھے کہا جیسی ہو ویسی ہی رہنا۔