انٹر بینک میں ڈالر 20؍ پیسے تک سستا، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

December 08, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک کم ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں 50پیسے تک بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں استحکام ،پاؤنڈ کی قیمت بھی10پیسے تک کم ہو گئی ، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 224.20 روپے سے کم ہو کر 224.00روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 224.50 روپے سے کم ہو کر 224.35روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 45پیسے کے اضافے سے 229.25روپے سے بڑھ کر 229.70 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے231.50 روپے سےبڑھ کر 232.00 روپے ہو گئی ہے۔