فیڈرر کی جانب سے شراپووا پر پابندی کی حمایت

June 10, 2016

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا پر دو برس کی پابندی کی حمایت کر دی ہے ۔

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پابندی کی حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈوپنگ میں عدم برداشت خوش آئند ہے ۔ دھوکہ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقدامات سخت ہونے سے دھوکہ دینے والے خوف کا شکار رہیں گے ۔ فیڈرر کا مزید کہنا تھا کہ بلڈ سیمپل دس سے بیس برس تک محفوظ بنانے چاہئیں ۔

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوواپر دو روز قبل ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو برس کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔