صادق آبادکے علاقہ میں گھر سے بہن بھائی کی لاشیں برآمد

December 08, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں ایک گھرمیں بہن اوربھائی مردہ پائے گئے ،ایس ایچ اوتھانہ صادق آبادشفقت علی خان نے بتایاکہ بدھ کی رات غزالی روڈپرواقع ایک گھرسے ایک بہن اور اس کے بھائی کی لاشیں ملیں۔ بہن کی لاش کچھ دن پرانی لگتی ہے اور ان دونوں کے جسموں پربظاہر تشددوغیرہ کاکوئی نشان نہیں ہے ،اہل محلہ کے مطابق 53سالہ محمودمنظر ذہنی طورپراپ سیٹ تھا اوراس کی بڑی بہن 56سالہ نگینہ بشیر اس کی دیکھ بھال کرتی اوراسے سنبھالتی تھی۔بدھ کو ان کے گھرسے بدبو آنے پراہل محلہ نے پولیس کوآگاہ کیا جوموقع پرپہنچی توگھرمیں دولاشیں پڑی تھیں ،پولیس کاکہناہے کہ بظاہرایسامعلوم ہوتاہے کہ بڑی بہن کی موت پہلے واقع ہوئی کیوں کہ اس کی حالت خاصی خستہ حال ہے اوربعدازاں اس کاذہنی معذوربھائی بھی کچھ دن بعددم توڑگیا۔پولیس نے ریسکیو1122کے ذرایعے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیں ۔