رتہ امرال پل سمیت کینٹ میں سٹرکوں کی تعمیر وبحالی کی منظوری

December 08, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)پریذیڈنٹ و سٹیشن کمانڈر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر سلمان نذرنے گزشتہ روزرتہ امرال اور راجہ اکر م شہید روڈ کو ملانے والے پل سمیت راولپنڈی کینٹ میں سٹرکوں کی تعمیر وبحالی کے ساتھ مشتاق بیگ شہید روڈ پر ریلوے لیول کراسنگ کی بحالی کی منظوری دے دی ۔ یہ منظوری گزشتہ روز بورڈ اجلاس میں دی گئی ۔ ایم پی اے راجہ بشارت کی جانب سے بتایاگیا کہ صوبائی حکومت نے ان کامو ں کی منظوری دے دی ہے اور ٹینڈرز بھی منظور ہوچکے ہیں ۔اجلا س میں متعلقہ اداروں کو ہد ایت کی گئی کہ وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر کا م کا آغا ز کر یں ۔