غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کیلئے پالیسی بنائی جائیگی، ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی

December 08, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (GAIN) کی ٹیم جو ڈائریکٹر، پالیسی اینڈ ایکسٹرنل ریلیشنز اسٹیو گاڈفری کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے نے ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی ڈائریکٹر نیوٹریشن /ہیلتھ پروگرامز، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے نیشنل ہیلتھ ڈائیٹ پالیسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فیض رسول، ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد، فرح ناز بھی موجود تھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے کہا کہ صحت مند، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کی پالیسی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔