امہ کو چیلنجز کا سامنا، اختلافات بھلا کر اسلامی پیغام عام کرنا ہوگا: ڈاکٹر ضیاء الحق

December 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسرڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہا ہے کہ اسلامی فکر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اسلامی تعلیمات کو عام کیاجائے۔ وہ جامعہ زکریاکے اسلامک سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے کہاکہ پاکستان سمیت مسلم امہ کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر اختلافات کو ختم کرنا ہوگا اور ایک مجموعی اسلامی فکر و سوچ کے ساتھ اسلامی پیغامات کو عام کرنا چاہیے جبکہ مثبت رویوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ جدت پسندی آج کے دور کا ایک بڑا چیلنجِ ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،کانفرنس سے ڈاکٹر عبیداللہ فہد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا ، مصر سے ڈاکٹر دھیتور ، ڈاکٹر حامد بریشک ، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی و دیگر سکالرز نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں ڈاکٹر ہمایوں ، ڈاکٹر ثمینہ ، ڈاکٹر ظفراقبال، ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈاکٹراکرم رانا ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر شمس الرحمن ، ڈاکٹر شمسہ ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر ، ڈاکٹر حافظ حامد علی اعوان نے شرکت اور ڈاکٹر نعیم انور الاظہری، ڈاکٹر احمد رضا، ڈاکٹر شفیق احمد ، ڈاکٹر رقیہ بانو ، ڈاکٹر سمیرا صفدر ، ڈاکٹرحسن محمود ، ڈاکٹر سید مجیب الرحمن ، ڈاکٹر حافظ فلک شیر فیاضی، ڈاکٹر غازی عبدالرحمن قاسمی، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، ڈاکٹر سیما منظور، ڈاکٹر عاصمہ منظور، ڈاکٹر مزل خورشید، ڈاکٹر شہلا ریاض، ڈاکٹر عصمت بتول، حافظہ فریزہ دانش بٹ، لائیق احمد ، عمر یوسف ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ ، ڈاکٹر نسیم اختر، ڈاکٹر شگفتہ نوید، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر سید باچا آغا، ڈاکٹر کلیم اللہ سمیت دیگر سکالرز نے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔