مولانا سمیع الحق ؒ اور مولانا سرفراز ؒنے اعتدال کا درس دیا، مذہبی رہنما

December 08, 2022

لاہور(خبرنگار)مرکز تحقیق اسلامی پاکستان اور تذکرہ اسلاف کونسل کے اشتراک سے جامعہ اسلامیہ کا مونکی میں مولانا سمیع الحقؒ اور مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کی دینی، ملی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قومی سیمینار ہوا سیمینار سے مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالقیوم حقانی، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا سیدفہیم الحسن تھانوی،مولانا ڈاکر سرفراز اعوان، مولانا بشیر احمد شاد، مولاناحافظ احمد علی، مولانا مفتی حماداللہ مدنی، مولانا عبدالخالق ہزاروی، مولانا اسامہ حقانی نے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا سرفراز احمد خان صفدرؒ نے ملک وملت کوجب بھی کوئی مشکل پیش آئی تو دونوں عظیم راہنماؤں نے قائدانہ کردار ادا کیا، تحریک ختم نبوت،شریعت بل کا معرکہ ہو، دفاع پاکستان، ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، دینی مدارس کے تحفظ کا معاملہ ہو ان دونوں شخصیات نے ہمیشہ قوم کی راہنمائی کی اور اپنی ہمہ جہت مصروفیات کے باوجود اپنی تصنیفات اور دروس و تقاریر کے ذریعہ اپنے عقیدت مندوں،شاگردوں اور کارکنوں کو ہمیشہ معتدل رہنے کا درس دیا ۔مقررین نے ان کے مقدس مشن کو پرامن طور پرجاری رکھنے کا عزم کیا۔