لند ن سےمریض کا واپسی پر معائنہ کروائیں گے، یاسمین راشد

December 08, 2022

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال کا 11 ارب روپے کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا ہے 52 کروڑ روپے سے ادویات خرید کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 7 ہسپتالوں کے لیے ایس این ای کی منظوری دی ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجہ چہارم کی بھرتیاں ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ نشتر2 ایمرجنسی، آؤٹ ڈور مارچ 2023 میں شروع ہوں گے نشتر 2 میں ٹراما سینٹر بھی آپریشنل کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ڈی جی خان کارڈیک ہسپتال مارچ میں کام شروع کرے گا کارڈیک ہسپتال ڈی جی خان میں ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور شروع کریں گے ۔ نشتر ہسپتال میں 5 کروڑ روپے کے گلوز کی خریداری پر انکوائری کا حکم دیا ہے جنوبی پنجاب میں تھیلیسیمیا کے علاج کے لیے بلڈ ڈس آرڈر سینٹر شروع کررہے ہیں ۔