پنجاب ایڈز پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا جناح ہسپتال کا دورہ، ملازمین کی حاضری چیک کی

December 08, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈز کے مریضوں کے لیے قائم کلینک کا بھی معائنہ کیا ڈاکٹر فاروق نے ایڈز کے مریضوں کلینک سے دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیااور کلینک پر کام کرنے والے ملازمین کی حاضری بھی چیک کی ۔