جینڈر پیریٹی رپورٹ پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، راجہ بشارت

December 08, 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی ،خصوصی نمائندہ) وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جینڈر پیریٹی رپورٹ 2021 کی لانچنگ تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ایسی کئی رپورٹس سالانہ اسمبلی میں پیش ہوتی ہیں لیکن ان پر بحث نہیں ہوتی۔ ان رپورٹس پر تب ہی عملدرآمد ہو سکتا ہے جب انکو اسمبلی میں صرف پیش نہ کیا جائے بلکہ ان پر بحث بھی کی جائے۔ مسرت جمشید چیمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ملک کی آدھی آبادی کو معاشی نظام سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔