سسٹر جوزف 100 سال کی ہوگئیں، تمام عمر مریضوں کی خدمت میں گزاری

December 08, 2022

لاہور (جنرل رپورٹر)نرسنگ کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی سسٹر سسیلیا جوزف ایک سو سال کی ہو گئیں۔ وہ 7دسمبر 1922 کو چک نمبر51گ ب خوشپور فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ سینٹ جوزف سکول میں واقع چیریٹی سسٹرز آف جیزز اینڈ میری میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ۔ سسٹر مارٹننے تمام عمر مریضوں کی دیکھ بھال اور خدمت میں گزار دی۔ اس خدمت کے سلسلے میں گوجرانوالہ، اسلام آباد، لاہور اور ڈلہوزی بھارت سمیت مختلف شہروںمیں بھی ر رہیں۔ ان کے چار بھائی اور تین بہنیں تھیں۔ شہید بشپ جان جوزف ان کے چھوٹے بھائی تھے۔ سسٹر سسیلیا کی کی سوویں سال گرہ کا کیک کاٹنے کے بعد شرکا کو سابق مشیروزیرِ اعلیٰ پنجاب جانسن مائیکل کی جانب سے پُرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔