ٹرانسجینڈراسکول کا افتتاح، مزید اسکول کھولیں گے، صوبائی وزیر تعلیم

December 08, 2022

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کر دیا۔ مراد راس نے کہا کہ لاہور میں مزید ٹرانسجینڈر سکول بھی کھولے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز طبقے سے تعلق رکھنے والی رہنما علیشا شیرازی پاکستان کی پہلی پی ایچ ڈی ٹرانسجینڈر بننے جا رہی ہیں ۔ ٹرانسجینڈر رہنما نیلی رانا نے کہا کہ انسان سے آپ سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن وہ نہیں جو اس نے پڑھا لکھا ہو۔